سوشل میڈیا پر جرائم کے ارتکاب میں بھارت پاکستان پر بازی لے گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 12:56

سوشل میڈیا پر جرائم کے ارتکاب میں بھارت پاکستان پر بازی لے گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):سوشل میڈیا پر جرائم کے ارتکاب میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا میں سوشل میڈیا پر جرائم کرنے کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے ،اس سلسلے میں حاصل ہونے والی رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ بھارت دوسرے او ر سری لنکا اس معاملے میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کو ہر تیسری درخواست سوشل میڈیا پر جرائم کے حوالے سے موصول ہونے لگی ۔ایف آئی اے پنجاب کو روزانہ 50سے 60شکایتیں سائبر کرائم کے حوالے سے موصول ہو نے لگیں جبکہ بہت سے معاملات عزت اور غیرت کی وجہ سے سامنے ہی نہیں آتے ۔سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم سنگین نوعیت کے ہیں جن میں کواتین کا اکاؤنٹ ہیک کر کے انکو بلیک میل کرنا ،نوکری کا جھانسہ دے کے فحش فلمیں بنوانا اور انکی غیر اخلاقی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بلا اجازت اپ لوڈ کرنا وغیرہ شامل ہے۔