تربت میں فورسز کا آپریشن،

غیرملکیوں سمیت 18 مغوی بازیاب، 2دہشتگرد گرفتار

منگل 21 نومبر 2017 13:17

تربت میں فورسز کا آپریشن،
تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) سیکیورٹی فورسز نے رودبین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 18 مغویوں کو بازیاب کرلیا ، مغویو ں میں 16 غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے رودبین میں آپریشن کے دوران 16 غیرملکیوں سمیت 18 افراد کو بازیاب کرالیا جب کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ بازیاب ہونے والوں میں نائیجرین، یمنی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔