خورشید شاہ کی فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز

فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے، موجودہ صورتحال کا ذمہ نوازشریف ہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بیان

منگل 21 نومبر 2017 13:17

خورشید شاہ کی فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے، موجودہ صورتحال کا ذمہ نوازشریف ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو سید خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دی اور کہا کہ فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے ۔

انہوں نے کہا موجودہ صورتحال کا ذمہ نوازشریف ہے، نااہل شخص پر پارٹی چلنے کے نتائج بہتر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے، حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپیشن موجود ہیں، اپوزیشن لیڈر، نے کہا حکمران برے ہوسکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں۔