پاک چین اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ کمیٹی کا ا جلاس اسلام آباد میں جاری

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیں،اجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے 150 اعلی حکومتی عہدے داروں اور ماہرین کی شرکت

منگل 21 نومبر 2017 13:21

پاک چین اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ کمیٹی کا ا جلاس اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2017ء) پاک چین اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاساجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیںاجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے 150 اعلی حکومتی عہدے داروں اور ماہرین سمیت صوبائی وزرائے اعلی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا، پرویز خٹک، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر پنجاب کے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر ملک ندیم کامران بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پہلی بار نجی شعبے، ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں کی بھی شرکت کر رہے ہیں ۔جلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کا جائزہ نئے منصوبوں کی شمولیت پر غوراجلاس میں اقتصادی راہداری کے طویل المدتی منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے اہم منصوبوں کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے گا