ویلج کونسل بانڈہ منیر خان میں ناظم کی خالی نشست پر تین امیدوار سامنے آ گئے

منگل 21 نومبر 2017 13:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ویلج کونسل بانڈہ منیر خان میں ناظم کی خالی نشست پر تین امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ ویلج کونسل بانڈہ منیر خان میں ناظم ملک برخوردار کی بیماری کے سبب خالی ہونے والی نشست پر تین مضبوط امیدواروں تنویر، انیس الرحمن اور انجم کے نام سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو 28 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور ان کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ ویلج کونسل بانڈہ منیر خان میں ناظم ملک برخوردار کی بیماری کے سبب نائب ناظم بابو اصغر اعوان نے چھ ماہ تک ناظم کے فرائض سرانجام دیئے۔ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد ہائوس کی طرف سے متفقہ طور پر ناظم کا انتخاب کیا جائے گا۔