ٹیوٹا ہائی ایس نے سیٹھی مسجد کے قریب ٹریفک اہلکار کو کچل دیا

منگل 21 نومبر 2017 13:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) مانسہرہ سے ایبٹ آباد آنے والی ٹیوٹا ہائی ایس نے سیٹھی مسجد کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار کو کچل دیا، ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس اہلکار عادل خان اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ مانسہرہ سے ایبٹ آباد آنے والی ٹویوٹا ہائی ایس نمبر 1054 نے سیٹھی مسجد کے مقام پر عادل خان کو کچل دیا۔

عادل خان کے سر میںشدید چھوٹ آئی۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر فاروق موقع پر پہنچ آئے اور ملزم محمد صفدر ولد عزیز الرحمن کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ کینٹ میں زیر دفعہ 279/337G کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :