ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

منگل 21 نومبر 2017 13:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے لوگ مختلف بیمایوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں، ہسپتال میں صفائی کرنے والے ملازمین افسران کے گھر میں صفائی کرنے میں مصروف ہیں، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے بعد یہ دوسرا بڑا ہسپتال ہے جو کئی سالوں سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی یونین سسٹم ہسپتال کو تبائی کے دھانے پر لیکر چلی گئی ہے، آئے روز اس گندگی کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے لوگ بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ صفائی کا عملہ افسران کے گھر کی صفائی میں معروف رہتا ہیں جبکہ ہسپتال میں صفائی کے نام پر لاکھوں روپے کے بل کی رقم حکومت سے وصول کی جاتی ہیں۔ صفائی کرنے والے ملازمین بھی ہزاروں روپے تنخواہ لیکر ہسپتال میں صفائی نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :