دھمتوڑ تھائی کے مقام پر کار گہری کھائی میں گرنے سے کیہال کا رہائشی نوجوان شدید زخمی ہوگیا

منگل 21 نومبر 2017 13:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ہرنو سے ایبٹ آباد آنے والی موٹر کار دھمتوڑ تھائی کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں کیہال کا رہائشی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو تشوناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ بگنوتر کی حدود دھمتوڑ کے مقام پر ایبٹ آباد کو جانے والی موٹر کار بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں گہری کھائی میں گرنے سے کیہال کا رہائشی شاکر ولد محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے حالت تشوناک ہونے پر زخمی کو فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :