ایبٹ آباد، ٹریفک پولیس نے 300 سے زائد موٹر سائیکل پولیس لائن میں بند کردیئے

منگل 21 نومبر 2017 13:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ٹریفک پولیس نے 300 سے زائد موٹر سائیکل پولیس لائن میں بند کر دیئے، موٹر سائیکل مالکان سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی ہیڈ کواٹرز سونیا شمریز کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے کم عمر موٹر سائیکل سوار بچوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 300 سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانوں اور پولیس لائن میں بند کر دیئے ہیں جن کے خلاف ہزاروں روپے جرمانہ کر کے اسے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد موٹر سائیکل کو پولیس نے چکنگ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ پولیس نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں، اس سے حادثات میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :