ایبٹ آباد، سی ایم ایچ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

منگل 21 نومبر 2017 13:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) شاہراہ ریشم پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ رات شاہراہ ریشم پر سی ایم ایچ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پسوال میاں کا رہائشی 35 سالہ چن زیب ولد محمد حسین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع پر ریسیکو1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ آئے اور جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :