ہزارہ کے عوام نے نوازشریف کے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ وہ عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، صاحبزادہ حامد شاہ

منگل 21 نومبر 2017 13:09

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) ہری پور کے ضلعی صدر صاحبزادہ حامد شاہ نے کہا ہے کہ ہزارہ کے غیور اور غیرت مند عوام نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ محمد نواز شریف ہی اس ملک کے عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، ہزارہ دھرتی کے باسیوں نے محمد نواز شریف سے محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ عوام کے دلوں سے محمد نواز شریف کی محبت کوئی نہیں نکال سکتا۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جس کے لیڈروں نے محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اور ملکی ترقی کا یہ سفر آخری دم تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہزارہ بالخصوص ہری پور کے غیرت مند عوام نے محمد نواز شریف کے ساتھ جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے وہ قابل دید ہے جس پر تمام کارکنان کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :