کیپٹن (ر) صفدر نے ایبٹ آباد میں مصروف دن گذارا،

مانسہرہ میں پارٹی رہنمائوں سے سیاسی صورتحال پر بات چیت

منگل 21 نومبر 2017 12:59

کیپٹن (ر) صفدر نے ایبٹ آباد میں مصروف دن گذارا،
ایبٹ آباد/مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ایبٹ آباد میں مصروف دن گذارا۔ وہ گذشتہ روز ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کیلئے سردار ہائوس اور سہگل ہائوس پہنچ گئے۔ انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار اور میجر (ر) سردار فضل الرحمن سے ملاقات کرکے ملکی و علاقائی سیاست پر گفتگو کی جبکہ پارٹی رہنما شیخ شبیر احمد سہگل کے گھر ان کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر اعوان ان دنوں انتہائی متحرک ہیں۔ انہوں نے ہری پور سے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کے ہمراہ جلسہ کے بعد سردار ہائوس میں جا کر رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار، سابق ناظم میجر (ر) سردار فضل الرحمن، سردار شبیر اور سردار ذوق سے ملاقاتیں کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکی و علاقائی سیاست پر بات چیت بھی ہوئی۔

اس کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے ملک پورہ میں سہگل ہائوس جا کر پارٹی رہنما شیخ شبیر احمد سہگل اور عثمان سہگل کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان کے ہمراہ ٹانڈہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی لیگی عہدیدار عامر شہزاد، امتیاز ناظم وی سی ٹانڈہ، سلطان خان، وقار احمد، سعید غوری، حاجی نور اسلام، سید حیات خان اور دیگر نے ان کا ٹانڈہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

ممبران اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کو سراہا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ممبران اسمبلی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، این اے 21 میں موروثی اور جاگیردارانہ سیاست کا خاتمہ کرنے کے بعد حلقہ میں گذشتہ چار سال کے دوران اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی کام کروا کر حلقہ سے 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :