ہری پور، ٹی ایم اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،

ضبط شدہ سامان ٹی ایم اے آفس پہنچادیا

منگل 21 نومبر 2017 12:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے افسران نے عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا، تجاوزات کرنے والوں سے سامان ضبط کر کے ٹی ایم اے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ عوامی، سماجی اور شہری حلقوں نے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کا ڈپٹی کمشنر ہری پور فیاض علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے حکام کو شہر کے اندر تجاوزات کے فوری خاتمہ کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ٹی ایم او سرفراز خان کی نگرانی میں ٹی آر او ملک مظہر اور اے ایس آئی محمد اقبال نے عملہ کے ہمراہ ڈی سٹاپ، دربند اڈہ اور بازار لوہاراں سے عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر کے سامان ضبط کر کے ٹی ایم اے آفس منتقل کر دیا۔ عوامی حلقوں نے ڈی سی ہری پور سے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چند گھنٹے بعد ہی ریڑھی اور چھاپڑی فروش دوبارہ سڑک پر قبضہ جما کر سڑک کو دوبارہ بلاک کر دیتے ہیں۔