پیوٹن اور بشار الاسد کی ملاقات

منگل 21 نومبر 2017 12:59

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے شام کے سربراہ حکومت بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع روسی شہر سوچی میں ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں صدور نے شام کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی، جب ایک طرف شام میں داعش کو اٴْس کے آخری ٹھکانے البٴْو کمال سے پسپا کر دیا گیا ہے اور دوسری طرف روسی صدر شام میں پرتشدد حالات میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی امداد میں بہتری لانے کے موضوع پر ایرانی و ترک صدور سے ملاقات کرنے والے ہیں۔