کویت کے شہری نے دوست کو بیوی فروخت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 12:40

کویت کے شہری نے دوست کو بیوی فروخت کر دی
کویت سٹی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):کویت کے شہری نے200دینار میں دوست کے ہاتھوں اپنی بیوی کوفروخت کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی لیکن ایک دن شوہر نے کال کرکے گھر پر بلایا اور کہا کہ ہم گھریلو معاملات کو خود حل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

خاتون کو ایسا لگا اسکا شوہر گھریلو معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہے جس پر وہ گھر چلی گئی لیکن جیسے ہی گھر پہنچی تو وہاں شوہر کا دوست بیٹھا تھا جس نےخاتون کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے 200دینار کے عوض اسے فروخت کر دیا ہے ۔

اس کے بعد خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا ۔شوہر نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کے غلط رویے سے تنگ آ کر اسے اپنے دوست کے ہاتھوں 200دینار کے عوض فروخت کر دیا ۔