وزیر خزانہ اسحاق ڈار مفرور ملزم قرار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 12:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو مفرور ملزم قرار دے دیا جبکہ اشتہاری قرار دئیے جانے کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرتے ہوئے انکے نمائندہ مقرر کرنے اور عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن علی احمد قدسی کو شوکاز نوٹس بھیجتے 24نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کے پچاس لاکھ روپے ضبط کر لیے جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے لیے بھی کاروائی شروع کر دی ہے۔عدالت نے اسحاق ڈارکی بذریعہ اشتہار طلبی کا حکم جاری کرنےکا فیصلہ کر لیا ۔