استور‘معاشرے کی ترقی کا انحصار خواتین کی تعلیم پر ہے‘ڈاکٹر محمداقبال

منگل 21 نومبر 2017 12:53

استور‘معاشرے کی ترقی کا انحصار خواتین کی تعلیم پر ہے‘ڈاکٹر محمداقبال
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) صوبائی وزیرتعمیرات و قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار خواتین کی تعلیم پر ہے‘ایک عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو پورا خاندان تعلیم یافتہ ہوگا‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان آباد میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے قائم ہونے والے گرلزانٹر کالج کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ حلقہ تین میں ریکارڈ تر قیاتی کام ہوئے ہیں‘ 60کروڑ روپے کی لاگت سے سلطان آباد تا چھلس داس پل تعمیر ہو گا جس سے سلطان آباد سمیت حلقہ تین کو سفری سہولیات میسر آئینگی‘ انہوں نے کہا کہ گرلز کالج ایسی موزوں جگہ پر تعمیر ہورہا ہے جہاں پانی بجلی اورذریعہ آمد ورفت کی سہولیات موجود ہیں ‘انہوں نے کہاکہ بہت جلد یہاں ہسپتال بھی قائم ہوگا اس سے نہ صرف حلقہ 3 کے عوام مستفید ہو نگے بلکہ ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :