بادام باغیچہ میں گجر برادری کے تربیتی پروگرام کا انعقاد،گجر برادری کا مستقبل روشن ہے‘ مقررین

منگل 21 نومبر 2017 12:51

چکدرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء)تھانہ مالاکنڈ کے بادام باغیچہ میں گجر برادری کا ایک تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ملک نواب استاد، ڈاکٹر زیارت گل، آل پاکستان گجر کے وا ئس چیئرمین رضا خان، ملک فاروق شاہ، رب نواز کے علاوہ کثیر تعداد میں شرکت کی‘ اس موقع پر ملک فضل نواب، ملک فاروق شاہ، فضل نواب نے تقاریر کرتے ہوئے علم کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم تعلیم اور علم حاصل نہیں کرینگے اس وقت تک ہم ترقی نہیں پاسکتے‘ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گجر برادری کو آگے بڑھنے کے لیے لوگوں کے ساتھ گھل مل آگے بڑھنا ہو گا اس کے علاوہ تجارت اور سیاست سیکھنے سے گجر برادری کو آگے جانے کا موقع ملے گا۔