امتحانی پرچوں کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے‘ چیئرمین مالاکنڈ بورڈ

منگل 21 نومبر 2017 12:51

مالاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر شوکت علی اور پروفیسر جمیل احمدکی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ امتحانی پرچوں کے طریقہ کار میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے اور تمام پرچے پرانے طریقہ کارکے مطابق ہونگے ‘اعلامیہ میں اساتذہ ‘طلباء اور والدین پر واضح کیاگیاہے کہ ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں‘ اس سلسلے میں بورڈ آفس نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو مراسلہ بھی جاری کیاتھا کہ بچوں کے تخلیقی صلاحیتوں کی بہتری جانچ پڑتال اور رٹہ بازی کی حوصلہ شکنی کیلئے سوالنامے کومعیاری بنایاجارہاہے جس میں طلباء ‘خلاصہ جات ‘پاکٹ گائیڈزوغیرہ پر انحصار کرنے کے بجائے پڑھائی کے عمل میں اپنی فعال شرکت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :