وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 52 کروڑ 64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے

منگل 21 نومبر 2017 12:45

وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے 52 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئی52کروڑ64 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 12ارب 77 کروڑ 56 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 7کروڑ 50لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 10کروڑ، چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ یونٹ کیلئے ایک کروڑ 82 لاکھ، چین پاکستان اقتصادی راہداری پانی کے منصوبے کیلئے 3کروڑ 60لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔