سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 3 ارب 14 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 21 نومبر 2017 12:45

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کے لئی3ارب 14کروڑ73 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈویژن کیلئے 5ارب 47 کروڑ 83 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این اے 132 شیخوپورہ کے مختلف دیہاتوں میں گیس کی سپلائی کے لئے 34کروڑ، ضلع نارووال کے بدھوملہی ٹائون میں گیس سپلائی کیلئے 38 کروڑ 74 لاکھ ، این اے 129لاہور میں گیس سپلائی کیلئے 30کروڑ، این اے 4 پشاور میں گیس سپلائی کیلئے 25 کروڑ ، این اے 18 ایبٹ آباد میں گیس سپلائی کیلئی70کروڑ، کہوٹہ کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کیلئے 25کروڑ 44 لاکھ، این اے 146 ضلع اوکاڑہ میں مختلف دیہاتوں میں گیس سپلائی کیلئے 23کروڑ 76لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔