سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 10 ارب 50 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 21 نومبر 2017 12:45

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 10ارب 50کروڑ 67لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے 2 کھرب 23ارب 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ ہنرمند پروگرام کے لئے 9ارب 19کروڑ 92 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 3 ارب 41 کروڑ 55 لاکھ ، ایرا کیلئے ایک ارب 80کروڑ، پرائم منسٹر پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30ارب، سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے 33ارب 4 کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔