افریقی ملک گبی کا بادشاہ "ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانسا "جو موٹر مکینک بھی ہیں اور لٹیرے حکمرانوں کے لیے عظیم مثال بھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 12:17

افریقی ملک گبی کا بادشاہ "ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانسا "جو موٹر مکینک ..
برلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):افریقی ملک گبی کا67 سالہ منفرد بادشاہ "ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانسا " سے ملیں جو موٹر مکینک بھی ہیں۔موصوف تین لاکھ کی آبادی کے ملک پر حکمرانی کے ساتھ ساتھ موٹر مکینک کا کام بھی کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 67 سالہ منفرد حکمران کا شاہی نام ’’ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانسا‘'ہے۔عرف عام میں کنگ سیفاس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس کی سلطنت کانام ’’گبی‘‘ ہے جو مشرقی گھانا میں ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ کنگ سیفاس کی سلطنت میں تین لاکھ سے زائدباشندے رہتے ہیں۔ یہ موصوف محنت مزدوری کے لیے جرمنی میں رہاش پذیر ہیں اور وہاں مکینک کا کام کرتے ہیں۔ کنگ سیفاس نے لڈ وک شیفن کے علاقے میں اپنی ورکشاپ کھول رکھی ہے، بادشاہ سلامت سال میں سات آٹھ مرتبہ اپنی سلطنت کا دورہ کرتے ہیں جبکہ باقی دنوں میں سکائپ کے ذریعے حکمرانی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیفاس ایک حقیقی حکمران ہیں اور انہوں نے اپنی قوم کے لیے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ وہ یورپی ممالک سے چندہ اکٹھا کرکے اپنی مملکت میں فلاحی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے سلطنت گبی میں درجنوں سکول، ہسپتال اور دیگر فلاحی ادارے یورپ سے اکٹھے کیے گئے چندے سے بنائے ہیں۔ ان کی جرمن اہلیہ بھی وقتاً فوقتاً اپنے دو بچوں کے ہمراہ افریقی سلطنت کا دورہ کرتی ہیں۔

کنگ سیفاس کی اہلیہ اور بچے امور سلطنت کی انجام دہی اور خصوصاً فلاحی کاموں میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ کنگ سیفاس اس حوالے سے بھی خوش نصیب ہیں کہ ان کی قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ اپنی قوم کو لوٹ کر پیسہ باہر لے جانے کے بجائے یہ بادشاہ باہر سے چندہ اکٹھا کر کے لاتا ہے تا کہ اپنے لوگوں کے لیے ہسپتال اور سکول بنا سکے۔