ٹانگیں پھول کر غبارہ ہو گئیں،جلد کی پر اسرار بیماری میں مبتلا کراچی کا محمد سلیم مسیحا کا منتظر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 12:07

ٹانگیں پھول کر غبارہ ہو گئیں،جلد کی پر اسرار بیماری میں مبتلا کراچی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):جلد کی پر اسرار بیماری میں مبتلا محمدسلیم کسی مسیحا کے انتظار میں زندگی دن گن رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محمد سلیم جلد کی ایک پر اسرار بیماری میں مبتلا ہے ۔اس بیماری کے باعث اسکی ٹانگوں کی جلد سوج کر اتنی پھول چکی ہے کہ اسکی ٹانگیں غبارے کی طرح معلوم ہوتی ہیں ۔محمد سلیم کا بچپن بالکل نارمل بچوں کی طرح گزرا ۔

محمد سلیم 15سال کا ہوا ،اسکے والدین یہ دیکھ دیکھ کر کافی خوش تھے کہ انکا بیٹا جوانی کی دہلیز پر قدم رکھ رہا ہے مگر بد نصیبی محمد سلیم کا مقدر بن چکی تھی ۔محمد سلیم کا ایک پر اسرار بیماری کا شکاربن چکا تھا ۔اس کی جلد سوج کر پھولنے لگی تو اسکے والدین نے ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کا سوچا مگر ڈاکٹر نے تشخیص کے بعد محمد سلیم کے والدین کو بتایا کہ انکا بیٹا ایک پر اسرار بیماری کا شکار ہو چکا ہے اور اسکا واحد حل ہے کہ اسکی ٹانگوں کو کاٹ دیا جائے مگر محمد سلیم کے والدین نے ایسا کرنے سے منع کر دیا ۔

(جاری ہے)

آہستہ آہستہ محمد سلیم کا یہ مرض پختہ ہوتا چلا گیا یہاں تک کہ محمد سلیم سے چلنا پھر محال ہو گیا ۔محمد سلیم کو ان حالات سے گزرتے ہوئے دہائیاں گزر گئیں ہیں ۔گو اسکی ٹانگیں اسکے لیے تکلیف کا باعث ہیں مگر وہ اس کو کم از کم تھوڑا بہت چلنے میں مدد دیتی ہیں ۔اسکا کہنا تھا کہ اسکے پاس علاج معالجے کے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اس قابل ہے کہ وہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کر سکے ۔اس نے حکومت وقت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ علاج معالجے میں اسکی مدد کریں تا کہ وہ اپنی دو ٹانگوں پر چل پھر سکے ۔محمدسلیم کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک نمبر 6کے علاقے میں ملا جا سکتا ہے ۔
ٹانگیں پھول کر غبارہ ہو گئیں،جلد کی پر اسرار بیماری میں مبتلا کراچی ..