شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر بموں سے حملہ،بیرونی دیوارتباہ

سفارت خانے پر حملے سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا،روسی حکومت

منگل 21 نومبر 2017 12:08

شام میں روسی سفارتخانے پر مارٹر بموں سے حملہ،بیرونی دیوارتباہ
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) شام میں واقع روسی سفارت خانے پر مارٹر بموں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بم حملے سے روسی سفارت خانے کی بیرونی دیوار، بجلی اور پانی کا نظام تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے روسی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ شام کے معاملے پر انتہائی متحرک مغربی ممالک اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔روس نے مزید کہا کہ روسی سفارتکاروں کی جان کو خطرہ تھا، امیدہے مغربی ممالک واقعہ پر رپورٹ دیں گے۔روسی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ سفارت خانے پر حملے سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متاثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :