کراچی میں ننھے منے بچے بھی ماڈلنگ کرنے لگے

منگل 21 نومبر 2017 12:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) کراچی میں ننھے منے بچے بھی ماڈلنگ کرنے لگے ہیں۔ فیشن شو میں ریمپ پر ایسے واک کی کہ خود کو سچ مچ کا ماڈل سمجھنے لگے۔کراچی کے ایک شاپنگ مال میں چلڈرن ڈے کی مناسبت سے کڈز فیشن شو انعقاد ہوا۔ فیشن شو میں آئے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

(جاری ہے)

بچوں کے ہمراہ آئے والدین نے اپنے بچوں کے ٹیلنٹ کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

ننھے منے ماڈلز بھی کسی پروفیشنل ماڈلز کی طرح پوز دکھاتے رہے۔ کچھ بچے اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر شرما گئے۔ فیشن شو کے بعد بہت سے بچوں نے پروفیشنل ماڈل بننے کا ارادہ بھی کیا۔فیشن شو کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :