12سالہ ذہنی معذور لڑکے کو محلے دار نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 نومبر 2017 11:47

12سالہ ذہنی معذور لڑکے کو محلے دار نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء):لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں محلے دار نے ذہنی معذور لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا۔ باغبانپورہ کا رہائشی محمد اسلم کا 12سالہ بیٹا ذہنی معذور ہے۔

(جاری ہے)

اسی کے ایک اوباش محلے دار نے اسکی ذہنی معذوری کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اسے بہلا پھسلا کے اپنے گھر لے گیا اور وہا ں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔متاثرہ لڑکے کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے تا ہم زیادتی کی تصدیق کے لیے متاثرہ بچے کا طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے ۔