اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لئے سماعت جاری

منگل 21 نومبر 2017 11:37

اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لئے سماعت جاری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء):وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے لئے سماعت جاری ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں آج پیشی تھی لیکن وزیر خزانہ بیماری کے باعث احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے ان کے وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ بیماری میں مبتلا ہیں ان کے دل کی ایک شریان بند ہے اس لئے علاج کی غرض سے بیرون ملک میں مقیم ہیں ان کو احتساب عدالت کی حاضری سے استسنی دیا جائے اور ان کے وکیل نے اسحاق ڈار کی جگہ ان کے نمائندے کی حاضری کے لئے بھی درخواست عدالت میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کے خلاف آمدن سے زاہد اثاثے بنانے کے جرم میں احتساب عدالت میں انہیں طلب کر رکھا ہے