دبئی نے30دنوں میں15عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 نومبر 2017 11:35

دبئی نے30دنوں میں15عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیئے
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21نومبر۔2017ء) دبئی کی وجہ شہرت کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے اس بار اس شہر نے مجموعی طور پر صرف ایک ماہ میں 15 عالمی ریکارڈ توڑے جن میں تین ریکارڈ دبئی پولیس نے اپنے نام کیئے ہیں۔دبئی میں حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے چلتے پھرتے جم اور فٹنس کلب کی 30 روزہ مفت مہم کے دوران30 دن میں15 عالمی ریکارڈ توڑے گئے جو کہ کسی بھی شہر کا اب تک کا انفرادی اور تاریخ ساز ریکارڈ ہے۔

گنیز بک آف ریکارڈ کی مارکیٹنگ منیجر لیلا عیسیٰ نے کہا کہ دبئی وہ منفرد شہر ہے جسے خلیجی ریاستوں میں ریکارڈ توڑنے والے شہر کی حیثیت حاصل ہے ہم روزانہ کی بنیاد پر اس شہر کے رہائشیوں کی جانب سے کسی نہ کسی ریکارڈ کو توڑنے کے منظر کو دیکھتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھاری بھرکم ایئر کرافٹ کو کھینچ کر اس میں رنگین گیندوں کو چھانٹی کرنے سے دنیا کی سب سے بڑی وہیل چیئر ریس سے لے کر تیس سیکنڈ کے دوران تیز رفتار ترین کودنے کی ورزش تک ہر ریکارڈ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی مارکیٹنگ منیجر کا کہنا ہے کہ کسرت اور فٹنس ٹریننگ کے پروگرام ہمیشہ سے ہی خوشگوار احساس کا باعث ہوتے ہیں جسے دبئی انتظامیہ نے عام لوگوں تک پہنچایا یہاں تک کہ کئی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دبئی پولیس نے تین ریکارڈ توڑ کر دنیا کو خوشگوار پیغام دیا ہے جن میں 56 پولیس آفیسرز نے عرب امارات کے 303 ٹن وزنی طیارے کو 100 میٹرز تک کھینچنا بھی شامل ہے۔

اطالوی نژاد خاتون جنہوں نے ایک ہاتھ سے تیس رنگین گیندوں کو گھومانے کا کرتب دیکھا کر ریکارڈ اپنے نام کیا انہوں نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ عمل تھا جس میں تفریح کا سامان بھی تھا اور ایک مقصد اور جنون بھی تاہم کبھی نہیں سوچا تھا کی کھیل کھیل میں عالمی ریکارڈ بنا پاﺅں گی۔ نئے ریکارڈز میں زیادہ تر فٹنس چیلنج کے دو مسلسل ایونٹس میں بنائے گئے جس کے لیے گنیز بک آف ریکارڈ نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے اور انتظامیہ کے ساتھ شاپنگ مالز، مصروف شاہراہوں اور فیسٹیولز کے درمیان انجام پائے۔

متعلقہ عنوان :