چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس دوسرے روز بھی جاری

اجلاس میں دونوں ممالک کے 150 اعلی حکومتی عہدے دار اور ماہرین کی شرکت

منگل 21 نومبر 2017 11:24

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیرداخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال اور ان کے چینی ہم منصب کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے 150 اعلی حکومتی عہدے دار اور ماہرین بھی شرکت کررہے ہیں۔

صوبائی وزرائے اعلی، وزیر اعظم آزاد کشمیر، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور اہم اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں سی پیک کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور نئے منصوبوں کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اجلاس میں پہلی بار نجی شعبے، ایوان صنعت و تجارت کے نمائندے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :