نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 نومبر 2017 11:12

نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21نومبر۔2017ء) اپوزیشن کی جانب سے نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس سے سابق وزیراعظم نواز شریف پر پارٹی صدارت سے نااہلی کی تلوار بھی لٹکنے لگی ہے- اپوزیشن کی جانب سے نااہل شخص کو سیاسی پارٹی کا سربراہ نہ بنانے کا ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ،ترمیمی بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق ہیں، اپوزیشن جماعتیں سینٹ سے آرٹیکل 203میں ترمیم کا بل منظور کرا چکی ہیں، بل کی منظوری یا مسترد کرنے کیلئے ایوان میں موجود سادہ اکثریت درکار ہے۔دوسری جانب اپوزیشن اور حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی طلب کر لئے ہیں۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا اجلاس ان کے چیمبر میں ہوگاجبکہ نون لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کیا گیا ہے، وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق ،مسلم لیگ (ن )کے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :