فیض آباد دھرنا:سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 21 نومبر 2017 11:12

فیض آباد دھرنا:سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاق اور پنجاب حکومت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21نومبر۔2017ء) سپریم کورٹ نے فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کی جانب سے 16روزسے جاری دھرنے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے،عدالت نے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اوراٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ بتایا جائے عوام کے بنیادی حقوق کے لیے کیا اقدامات کیے؟واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا آ ج 16ویں روز بھی جاری ہے۔

جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،حکومت اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کے لیے ایک اورکمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت سے مذاکرات، عدالتی ہدایات بھی دھرنا ختم کرانے سے قاصر ہیں۔گزشتہ روز مذاکرات کے دو راﺅنڈ زکار گر ثابت نہ ہوئے اور صورتحال جوں کی توں برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :