سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب

منگل 21 نومبر 2017 11:13

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا، سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت نے کیا اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے یہ نوٹس منگل کو ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا جس میں وکیل ابراہیم ستی نے عدالت سے کہا کہ وہ دھرنے کے باعث کیس کی تیاری نہیں کرسکے ہیں اسلئے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے آئی جی پولیس پنجاب، آئی جی پولیس اسلام آباد اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کون سی شریعت لوگوں کا راستہ بند کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :