پاکستان کا ایسا انوکھا گاؤں جہاں ایک ہی دادا کی اولاد رہائش پذیر ہے

منگل 21 نومبر 2017 11:04

پاکستان کا ایسا انوکھا گاؤں جہاں ایک ہی دادا کی اولاد رہائش پذیر ہے
 اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء) :سوات کے علاقے میں سپل پانڈی جو کہ شیدو شریف سے آٹھ کلو میٹر دور ہے یہ گاؤں پہاڑی کے اوپر واقع ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پاکستان کی واحد بستی ہے جہاں ایک ہی دادا کی اولاد رہتی ہے ۔پہاڑی کے چوٹی پر واقعہ ہونے کے باعث اسے ممتاز درجہ بھی حاصل ہے سپل بانڈی علاقہ سطح سمند سے 3600فٹ بلند ہے ۔

(جاری ہے)

سپل بانڈی کے علاقے میں دولت بابا کی اولاد ہی رہتی ہے اور یہ تین خاندانوں پر مشتمل ہے اور کم و بیش اس کی آبادی سات ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق اس علاقے کے بیشتر لوگ سرکاری ملازم ہیں ۔اور گاؤں میں تعلیم کی شرح ملک کے باقی حصوں کی نسبت زیادہ ہے ۔یہاں کے ایک رہائشی نے بائیو گیس پلانٹ لگانے کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہے ۔مویشیوں کے فضلے سے اب گیس کی پیدا وار بھی جاری ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :