ڈرپ ایریگیشن سسٹم پانی ‘کھاد اورکیمیائی اجزاء پودوں کی جڑوں تک پہنچاتاہے ،زرعی ماہرین

منگل 21 نومبر 2017 10:50

قصور۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا کہ ڈرپ ایریگیشن سسٹم آبپاشی پانی ‘کھاد اور دیگرکیمیائی اجزاء پودوں کی ضرورت کی مطابق نہایت درست مقدارمیں پودوں کی جڑوں تک پہنچاتاہے ۔اس سے نہ صرف کھادوں کی بچت ہوتی ہے بلکہ پیداوارمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے، ناہموارکھیتوں جہاں نہری پانی کی کمی ہو وہاں یہ نہایت موزوں نظام آبپاشی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کاشتکاروں کو آبپاشی کے پورے سسٹم پرمکمل کنٹرول حاصل ہوتاہے ۔انہوں نے بتایا ڈرپ ایریگیشن سسٹم کیمیائی کھادوں کو پانی کے ساتھ ملاکر پودوں کی جڑوں تک پہنچاتاہے جس سے کھاد ضائع نہیں ہوتی‘کھاد کی کارکردگی 90 سے 95فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔کھاد فصل کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مرحلہ پردی جاسکتی ہے، تمام پودوں کو کھاد کی ایک جیسی مقدار مل جاتی ہے اور فصل کسی دبائو کے بغیرنشوونما پاتی ہے جس سے فصل کامعیار بہترہوتاہے، عام طریقہ آبپاشی کی نسبت فصل جلدتیار ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :