پارٹی صدارت کے لئے قومی اسمبلی آج نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ کرئے گی

منگل 21 نومبر 2017 10:04

پارٹی صدارت کے لئے قومی اسمبلی آج نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ کرئے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء) :قومی اسمبلی آج سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بطور نا اہل شحض پارٹی صدر رہنے یا ہٹانے کے حوالے سے فیصلہ کرئے گی ،حکومت نے اپنے 70سے زاہد ناراض اراکین اسمبلی کو اجلاس میں آنے سے روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔ قومی اخبار کے مطابق اپوزیشن بل کو پاس کروانے کے لئے اراکین کو اسمبلی میں لانے کے لئے تگ دو میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ نے فیصلہ کر دیا تھا کہ کوئی نا اہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا ۔لیکن آج قومی اسمبلی بھی فیصلہ کرئے گی کہ کوئی نا اہل شخص بھی پارٹی کی صدارت کر سکتا ہے کہ نہیں ۔اگر قومی اسمبلی اس بل کی منظوری کر لیتی ہے تو میاں نواز شریف کا بطور عملی سیاستدان کیرئیر ختم ہو جائے گا ۔حکومت ہر حوالے سے کوشش کر رہی ہے کہ کسی بھی طرح سے نا راض اراکین قومی اسمبلی میں حاضری نہ دے سکیں اس حوالے سے کئی ممبران اسمبلی نے شہر سے باہر آؤٹنگ کا پروگرام بھی بنا لیا ہے ۔