12سالہ لڑکی نے 80زبانوں میں گانا سناکر سب کو پریشان کر دیا

منگل 21 نومبر 2017 08:43

12سالہ لڑکی نے 80زبانوں میں گانا سناکر سب کو پریشان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء): بھارت میں رہنے والی سچیتا ستیش نامی لڑکی 80زبانوں میں سروں اور تال کے ساتھ گانا گا چکی ہے اور اس کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں ۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق سچیتا ستیش ساتویں کلاس کی طلباء ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدا میں صرف وہ انگریزی زبان میں گانا گا سکتی تھی پھر انہیں جاپانی گانا گانے پر بہت سہرایای گیا تو اس نے دیگر زبانوں میں بھی گانا گانے کا سوچا ۔رواں برس 25دسمبر کو ایک کنسرٹ میں 85زبانوں میں گانا گا کر اپنی مہارت کا ثبوت دینے جا رہی ہے ۔سچیتا ستیش کا دعوی ہے کہ اس نے ایک سال میں 80زبانوں پر گانا گانے کی مہارت حاصل کی ہے ۔سچیتا ستیش اس وقت اپنے والدین کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر ہے ۔