اعلی سول خفیہ ادارے کا وزیر قانون کو عہدہ سے ہٹا نے کا مشورہ

معاملہ ٹھنڈا ہونے تک وزیر قانون زاہد حامد کو پس پردہ رکھا جائے پھر کوئی دوسری وزارت دے دی جائے

منگل 21 نومبر 2017 08:43

اعلی سول خفیہ ادارے کا وزیر قانون کو عہدہ سے ہٹا نے کا مشورہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء) :ملک کے اعلی سول خفیہ ادارے نے اسلام آباد دھرنے کے پر امن اختتام کے لئے پر امن بیل اؤٹ پلان دیتے ہوئے وزیر قانون زاہد حامد کو ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔اور معاملے کو ٹھنڈا ہونے تک زاہد حامد کو پس پردہ رکھا جائے اور پھر اس کو کئی دوسری وزارت سونپ دی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دھرنے کو قوت سے ختم کرانے کے لئے کوئی برا حادثہ پیش آ سکتا ہے اور خونی حادثے کی صورت میں حکومت دنوں میں گر سکتی ہے اور آئندہ الیکشن میں بھاری حکومت نقصان بھی اٹھا سکتی ہے ۔

قومی اخبار کے مطابق دھرنے کی طوالت کی وجہ سے بھی سنی بریلوی جماعتوں نے تحریک لبیک کی قیادت سے رابطے شروع کر کے اپنی مدد کی پیشکش کی تاہم تحریک لبیک نے ابھی تک کسی کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے تیار نہیں ہے ۔اگر دیگر جماعتیں آپس میں ملتی ہیں تو ملک گیر احتجاج کی صورت میں پنجاب اور سندھ کو شدید نقصان ہو گا ۔ اس لئے حکومت کو وزیر قانون کو ہٹانے کی کڑوی گولی نگلنا پڑے گی تا کہ وہ آئندہ الیکشن میں اپنی سیٹوں کو محفوظ بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :