ترکی میں مردوں نے دہانی دینا شروع کردی ،خداراہمیں دلہنیا دو

منگل 21 نومبر 2017 08:43

ترکی میں مردوں نے دہانی دینا شروع کردی ،خداراہمیں دلہنیا دو
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2017ء) :ترکی کا جنوبی علاقہ ازوملو کے مرد عجیب مصیبت میں مبتلا ہو گئے ہیں یہ علاقہ پسماندہ ہونے کی وجہ سے وہاں کی کوئی خاتون بھی اس علاقے کے رہائشی سے شادی نہیں کرنا چاہتی مرد جس خاتون کو بھی رشتہ بھیجتے ہیں اگے سے ٹکا کے جواب آتا ہے یہاں کی کئی لڑکیاں بیاہ کر دیگر علاقوں میں جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

پچھلے دنوں صوتحال سے تنگ آکر وہاں کے مردوں نے احتجاجی جلوس بھی نکالا ہے جس سے وہ خواتین سے التجائیں کرتے ہیں کہ خدارا ہم سے شادی سے انکار مت کرو۔

ساتھ ہی انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی معاملے کا نوٹس لینے اور مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔واضح رہے کہ یہ صوتحال اس قدر گھمگیر ہو چکی ہے کہ نو سال سے اس علاقے میں کسی بھی مرد کی شادی نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :