عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا

منگل 21 نومبر 2017 02:00

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) عرب لیگ نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا۔سعودی عرب کی درخواست پر مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا،جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کی۔

(جاری ہے)

عرب لیگ کے 22 ارکان میں سی20 ممالک کے وزرائے خارجہ نے اجلاس میں شرکت کی۔ لبنان اور عراق کے وزرائے خارجہ نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔سعودی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سلامتی کیلئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :