وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں دلچسپی نہیں لیتی،میر علی مدد جتک

مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے آئے روز بے گناہ شہریوں کی لاشیں ملتی ہیں،صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی

منگل 21 نومبر 2017 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں دلچسپی نہیں لیتی مسلم لیگ (ن) کے ہر دور حکومت میں بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے آئے روز بے گناہ شہریوں کی لاشیں ملتی ہیں اور حکومتی دعوے صرف ایوانوں تک محدود ہیں پیپلزپارٹی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہیں ماضی میں اپنے دور حکومت میں بلوچستان پیکج دیکر یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقعے میسر کر دیئے ان خیالات کا اظہار پارٹی دفتر میں مختلف وفود اور قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوتی تو تربت کے مختلف علاقوں سے بے گناہ شہریوں کی لاشیں نہ ملتیں آج بھی بلوچستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جہاں پر حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور افسوس اس بات پر ہے کہ حکومت کی کارکردگی صرف ایوانوں تک محدود ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے کوئٹہ میں پولیس کے افسران محفوظ نہیں تو ہم حکومت سے کیا توقع رکھیں گے کہ وہ تربت ‘ خضدار ‘ ژوب اور قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل قوم پرست اور مفاد پرست جماعتیں صرف اپنے پیٹ کو پالنے کے لئے ترقی کے دعوے کررہے ہیں لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں کوئٹہ ‘ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :