صوبائی وزیر فشریزسردار سرفراز ڈومکی نے محکمہ اور علاقے میں بے جا مداخلت پر احتجاجاً وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

منگل 21 نومبر 2017 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) صوبائی وزیر فشریزسردار سرفراز ڈومکی نے محکمہ اور علاقے میں بے جا مداخلت پر احتجاجاً وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا صوبائی وزیر فشریز سرفراز ڈومکی نے ٹیلی فون پر ’’آن لائن‘‘ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے محکمہ اور حلقہ انتخاب میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے اور بارہا اس حوالے سے وزیراعلیٰ کو بھی آگاہ کر چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔