قومی اسمبلی، کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر اور شیریں مزاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ

پیر 20 نومبر 2017 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی ممبر شیریں مزاری کے درمیان دلچسپ مکالمہ، سپیکر قومی اسمبلی کے اصرار کے باوجود شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کرائی ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی بھی وفاقی وزیر موجود نہ تھا ۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے کہا کہ یہ مذاق تھوڑی ہے حکومت کورم پورا کرے جس پر سپیکر نے کہا کہ یہ ایک مسئلے پر بات ہونے جا رہی ہے ۔ کورم پوائنٹ آؤٹ نہ کریں جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ آپ کو رم پورا کریں تو سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کورم پورا کرنا حکومت کا کام ہے میر انہیں جس پر شیریں مزاری نے کہا کہ سپیکر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ احکامات جاری کر سکتا ہے جس کے بعد شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کر دی اور کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :