اسلام آباد، نیب راولپنڈی نے سی ڈی اے کے 4افسران کوگرفتارکرلیا

پیر 20 نومبر 2017 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) صفاء گولڈمال میں اضافی تعمیرات اوربلڈنگ کنٹرول کے شعبہ میں اربوں روپے کی کرپشن کی پاداشت میں نیب راولپنڈی نے سی ڈی اے کے 4افسران کوگرفتارکرلیا،افسران میں سابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول ملک غلام مرتضیٰ ،خلیل احمد،عمارادریس اورخادم حسین شامل ہیں جبکہ شاپنگ مال کے مالک کوبھی نیب نے گرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اسلام آبادمیں پچھلے 7سالوں کے دوران متعددپلازے غیرقانونی طورپراضافی منڈیوں میں تبدیل کئے گئے جن کی مختلف انکوائریاں عمل میں لائی گئیں ،لیکن ہردورمیں کی جانے والی انکوائری کوسی ڈی اے انتظامیہ ملی بھگت سے سردخانے کی نذرکرتی رہی چھ ماہ قبل صنعاء گولڈمال کے حوالے سے ایک انکوائری شروع کی گئی جس کاسربراہ ممبراسٹیٹ خوشحال خان کومقررکیاگیاخوشحال خان نے انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پرکیس نیب کوبھیجنے کی سفارش کی نیب نے چھ ماہ کے دوران اسلام آبادکی مختلف بلڈنگزکی تحقیقات عمل میں لائیں جس سے واضح ہواکہ مذکورہ افسران کی ملی بھگت سے انکرومینٹ اوراضافی منازل تعمیرکی گئیں اس ضمن میں سی ڈی اے کواربوں روپے نقصان ہوا،نیب نے نقصانات کاموجب بننے والے چارسی ڈی اے کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں صنعاء گولڈمال کے مالک سمیت گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان سے مزیدانکشافات کی توقع ہی

متعلقہ عنوان :