پہلالاہورپریس کلب ’’ میر سلطان خان‘‘ میموریل شطرنج ٹورنامنٹ

ایکسپریس ٹریبیون کے رانا محمد یاصف چیمپیئن بن گئے

پیر 20 نومبر 2017 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء)لاہور پر یس کلب میں پہلی بارنوروز فاونڈ یشن کے تعائون سی-’’میر سلطان خان‘‘ میموریل شطرنج ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس میں 36ممبران نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کا لیگ راونڈ چار میچز جبکہ ناک آوٹ رائونڈ دو میچز پر مشتمل تھا۔ٹورنامنٹ میںسنسنی خیز مقابلوں کے بعد روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون کے رانا محمد یاصف ٹورنامنٹ کے فاتح قرارپائے جبکہ رنر اپ دنیا نیوز کے رفیع جمال رہے۔

تیسری پوزیشن روزنامہ انصاف کے ریاض بھٹی اورچوتھی پوزیشن روزنامہ ایکسپریس کے عرفان احسان نے حاصل کی۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، ممبران گورننگ باڈی اسماعیل جکھڑ ،سینئر صحافی نعیم مصطفی، صلاح الدین بٹ،اقبال قریشی، جواد رضوی ،میاں رئوف، شکیل سعید،یاسین مغل اور بلال غوری سمیت ممبران کی کثیرتعداداس موقع پر موجود تھی جو ٹورنامنٹ کے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلوںسے خوب محظوظ ہوئے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے فاتحین میںانعامات کی تقسیم کی تقریب کے موقع پر پریس کلب کے صد ر محمد شہباز میاںاور سیکرٹری عبدالمجیدساجدنے کہاکہ صحافی ہمہ وقت معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں مصروف عمل رہتے ہیں جس کے باعث انھیںجسمانی وذہنی تفریح کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں،اسی بات کو مدنظر رکھ کر کلب کی گورننگ باڈی ممبران کے لئے ایسے پروگر امزمنعقد کرتی ہے جس سے ممبران کو ذہنی و جسمانی تفریح کے بہترین مواقع میسر آسکیں، گورننگ باڈی کا عزم ہے کہ وہ مستقبل میںبھی ممبران کے لئے کھیلوں سمیت تفریح کے پروگرامز منعقد کرتے رہے گی۔