ْصوبہ بھر میںمعیاری خوراک کی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور سے راجن پور تک کاروائیاں

یونین کونسل کی سطح تک کریک ڈائون، 47فوڈپوائنٹس سیل، 251کو جرمانے، 611کو وارننگ جاری لاہور کی2 معروف سوئیٹس پروڈکشن یونٹ، مصالحہ فیکٹری سمیت 7سیل، 39کو جرمانے،ناقص اشیاء تلف

پیر 20 نومبر 2017 22:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر عوام کو صحت مند اورمعیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کاصوبہ بھر میں ناقص اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور سے راجن پور تک پنجاب کے 36اضلاع میں یونین کونسل کی سطح تک کاروائیاں کرتے ہوئے 47فوڈپوائنٹس سیل، 251کو جرمانے جبکہ 611کو وارننگ جاری نوٹس جاری کیے۔

لاہور کی2 معروف سوئیٹس پروڈکشن یونٹ اور مصالحہ فیکٹری سمیت 7 فوڈ پوائنٹس سیل جبکہ 39کو جرمانے کیے۔ تفصیلات کے مطابق رفیق سویٹس پروڈکشن یو نٹ اور زبیر سویٹس پروڈکشن یو نٹ کو لیبل نہ لگانے، غیر خوردنی رنگ استعمال کر نے،کھلی نالیوں اور صفا ئی کے نا قص انتظاما ت پر،پنجاب برگر پوائنٹ، شیخاں دی ہٹی،سُپر حسینی مرچ مصالحہ کو زائد المیعاد اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ہوسٹل میس کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر10,000روپے،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کینٹین کو 5000روپے ، الشافی ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظام پر 4,000 عمران داکھوکھا کو6,000حمزہ یوسف کھوکھا کو6,000،کراچی چکن برگر کو3,000،سلیمان سویٹس کو 60,000، حاجی ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو9,500جرمانہ ، فضل سویٹس کو ایکسپائر اشیاء کی موجودگی ہونے،کھلا رنگ استعمال کرنے، کھانے کی اشیاء میں حشرات کی موجودگی پر20,000، چیزی بائٹس کو 1000روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید کاروائیوں میں متعدد فوڈ پوائنٹس سی2300گرام کھلا کلر،4کلوگرام کلر کنفیکشنری،70پیکٹ زائدالمیعاد پاپڑ،10کلوگرام خراب سالن،40لِٹر خراب دودھ،2کلوگرام خراب سرخ مرچ،5کلوگرام خراب امرود،7کلوگرام خراب سیب ،3درجن خراب کیلے،1کلوگرام خراب ٹماٹر،9کلوگرام خراب کیچپ اور2کلو گرام میٹھا سوڈاموقع پر ضائع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :