شیخوپورہ، ایف آئی اے کا نجی سٹیل مل پر چھاپہ، گیس چوری کرنے والی پائپ لائن بر آمد کر لی

سوئی سدرن گیس اہلکاروں نے ڈائریکٹ مین لائن سے گیس چوری کے پائپ منقطع کرکے پائپ اور دیگر آلات قبضہ میں لے لیے، مقدمات درج

پیر 20 نومبر 2017 22:57

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) لاہور روڈ پر ایف آئی اے کا خفیہ اطلاع پر نجی سٹیل ملزپر چھاپہ عرصہ دراز سے کروڑوں روپے کی گیس چوری کرنے والے مین پائپ لائن برآمد کرکے سوئی سدرن گیس اہلکاروں نے ڈائریکٹ مین لائن سے گیس چوری کے پائپ منقطع کرکے پائپ اور دیگر آلات قبضہ میں لے لیے،بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر واقعہ عایشہ سٹاپ کے قریبی یعقوب سٹیل ملز کے مالکان نے فیکٹری کے عملہ کے ساتھ ملکر مین محکمہ سوئی سدرن گیس کی پائپ لائن کے ساتھ دو انچ قطر کی پائپ پر بڑئے وال لگاکر فیکٹری کے اندر گیس چوری کرکے محکمہ کو کروڑوں روپے کا چونالگا رہے تھے جسکی خفیہ اطلاع ایف آئی اے حکام کو ہوئی تو انہوں نے بھاری مشینری اورعملہ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر مین پائپ لائن پر نصب کئے گئے پائپ اور والوز قبضہ میں لے لیے ہیں ایف آئی حکام کے مطابق فیکٹری مالکان کے خلاف بڑئے پیمانے پر گیس چوری کرنے کے مقدمہ کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :