2بار مذاکرات کے بعد بھی دھرنا ختم کیوں نہیں ہوا اور کمیٹی میں کیا طے پایا؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پیر 20 نومبر 2017 22:42

2بار مذاکرات کے بعد بھی دھرنا ختم کیوں نہیں ہوا اور کمیٹی میں کیا طے ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) 2بار مذاکرات کے بعد بھی دھرنا ختم کیوں نہیں ہوا اور کمیٹی میں کیا طے پایا وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اندروانی کہانی بتادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ زاہد حامد اور تحریک لبیک کے وفدکی براہ راست بات ہوئی اور طےپایاتھاتحریک لبیک اورزاہدحامدکی براہ راست ملاقات کرائی جائے جبکہ بات اس پررکی ہوئی ہےکہ زاہدحامدکمیٹی رپورٹ سےپہلےاستعفا دیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ جب انکوائری کمیٹی بیٹھ چکی ہے تو پھر رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے تھ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ زاید حامد اور دھرنے کے قائدین کے مابین دو بار مزاکرات کا سیشن ہوا لیکن مذاکرات کا دور دونوں دفعہ ہی ناکام رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :