15 روز بعد کل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ

پیر 20 نومبر 2017 22:29

15 روز بعد کل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) 15 روز بعد کل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس گزشتہ 15 روز سے دھرنے کی وجہ سے بند کردی گئی تھی جس کے بعد مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا تاہم اب 15 روز کےبعد اسلام آباد انتظامیہ نے عوام کو درپیش مشکلات کے باعث فیصلہ کیا ہے کہ کل سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بحال کردی جائیگی جس کے بعد اسلام آباد اور اسکے مقامی علاقوں کے لوگوں کو سکھ کا سانس آیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انتظامیہ نے میٹروبس سروس دھرنے کی وجہ سے بند کی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے تاہم اب انتظامیہ نے اپنا فیصلہ بند دیا اور کل سے میٹروبس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔