اسحاق ڈار شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 22:25

اسحاق ڈار شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) اسحاق ڈار شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ اسحاق ڈار شریف خاندان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار خود پر بننے والے کیسز سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں اس لیے وہ اب شریف خاندان کیخلاف ہی کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فواد چوہدری کا مزید دعوی ہے کہ اسی باعث اسحاق ڈار کو نہ تو پاکستان واپس آنے دیا جا رہا ہے نہ ہی ان پر وزارت چھوڑنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسحاق ڈار ان دنوں لندن میں موجود ہیں۔ ان کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔ جبکہ نیب عدالت میں مسلسل غیر حاضری کے باعث ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :